مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی قابض فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے گیہند میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں نوجوان مسلح مقابلے میں شہید ہوئے، علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں نریندرا مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید بدتر ہوچکے ہیں، رواں برس صرف مارچ کے مہینے میں 26 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔