اسلحے کی دوڑ میں شامل بھارت نے دفاعی اخراجات میں 3 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کردیا۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2018 کے دفاعی اخراجات میں بھارت نے 3 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد بھارت کا مجموعی دفاعی بجٹ کا حجم ساڑھے 66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کا دفاعی بجٹ 2 اعشاریہ 6 فیصد اضافے سے ایک ہزار 822 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ، پوری دنیا کا 60 فیصد دفاعی بجٹ امریکا، چین، سعودی عرب، بھارت اور فرانس نے استعمال کیا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جارحیت اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان نے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ وہ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔