وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کرنے کے مقابلے میں حکومت کرنا انتہائی آسان قرار دیا ہے۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم سے قومی اسمبلی کی راہداری میں میڈیا نمائندگان نے سوالات کیے۔
ایک صحافی نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے متعلق پوچھا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس ٹھیک رہا۔
ایک صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ اپوزیشن کرنا مشکل ہے یا حکومت کرنا؟ اس پر عمران خان نےکہا کہ ’حکومت کرنا بڑا آسان ہے‘۔