صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ اہلخانہ نے سسرال والوں پر زہر دینے کا الزام لگا دیا جبکہ سسرالیوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔
شیخوپورہ کے علاقے افضل کوٹ کی رہائشی خاتون عشرت بی بی کے بھائی محمد جاوید نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ عشرت بی بی کو اس کے شوہر محمد بشیر نے اپنے بھائی اور رشتہ داروں کی مدد سے زہر دیا، اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
دوسری جانب سسرال والوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔
اس حوالے سے مریدکے پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
x