بالی ووڈ کے سپر ہیرو ہریتھک روشن 45 برس کے ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر ہیرو ہریتھک روشن 45 برس کے ہوگئے ہیں جنہوں نے اداکاری ہی نہیں رقص کے ذریعےبھی پرستاروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔
ہریتھک روشن کا ابتدائی تعارف یہ رہا کہ وہ اداکار اور ہدایتکار راکیش روشن کے بیٹے اور موسیقار روشن کے پوتے ہیں ۔ لیکن پھر روشن بوائے نے خود اپنا نام روشن کرنا شروع کیا ۔
بطور ہیرو کہو نہ پیار ہے میں آئے تو چھا ہی گئے جس کے بعد انہوں نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ان کا مقابلہ شاہ رخ خان سے کیا جانے لگا۔
اداکار ہریتھک روشن نے ہر کردار ادا کیا اور ہرکردار میں اپنی الگ اور منفرد چھاپ چھوڑ گئے۔
روشن بوائے نے اداکاری ہی نہیں اپنے غیر معمولی رقص سے بھی بالی وڈ میں خود کو ممتاز بنایا۔
دوسرے اداکاروں کی طرح وہ دھڑا دھڑ فلمیں سائن نہیں کرتے بلکہ سال بھر میں ایک یا دو موویز میں نظر آتے ہیں جو باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتی ہیں۔