ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں آج گروپ اے کی ٹیموں کے مابین دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں ارجینٹینا کا مقابلہ اسپین سے جب کہ فرانس کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔
میگا ایونٹ کا پہلا میچ شام چار بج کر 30 منٹ کر اور دوسرا میچ شام 6 بج کر تیس منٹ پر شروع گا۔ دونوں میچ بھوبنیشور کے کلینگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچوں میں پول سی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تھیں، پہلے میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
پول سی کے ہی دوسرے میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ افریقا کو 0۔5 سے شکست دی تھی۔