آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش 94 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے دئیے جانے والے 316 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری، سومیا سرکار 22 رنز بنا کر محمد عامر کو وکٹ دے بیٹھے، تمیم اقبال کو 8 رنز پر شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔
مشفیق الرحیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شکیب الحسن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی انہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، لٹن داس 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمود اللہ 29 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، مصدق حسین کو 16 رنز پر شاداب خان نے آؤٹ کیا، محمد سیف الدین بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، مشرفی مرتضیٰ 15 رنز بناسکے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور بنگال ٹائیگر کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا تھا، بابر اعظم نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Thumbs up if you've taken the best World Cup figures by a Pakistan bowler
#CWC19 | #PAKvBAN pic.twitter.com/da7NRCFCbk
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 5, 2019
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 23 رنز پر گری جب فخر زمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 180 رنز پر گری بابر عظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوتے ہوئے 96 رنز پر محمد سیف الدین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 100 رنز بنا کر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ 27 رنز بنا کر ایک بار پھر اسپنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، حارث سہیل 6 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا نشانہ بنے۔
کپتان سرفراز احمد 2 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عماد وسیم نے 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، وہاب ریاض 2 اور شاداب خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عامر 8 رنز بناسکے۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، محمد سیف الدین نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مہدی حسن ایک وکٹ لے سکے۔