جج ارشد ملک کی متنازع ویڈیو پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری بھجوادی ہے۔
تفصیلات کے مطابقجج کی متنازع ویڈیو پنجاب سائنس فارنزک لیبارٹری بھجوادی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تصویر اور آواز ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آڈیو اور ویڈیو ایک ساتھ ریکارڈ ہوئی یا الگ الگ۔
ذرائع کے مطابق فارنزک کے دوران الیکٹرانک جعلسازی یا ایڈیٹنگ کی جانچ بھی کی جائے گی۔ فارنزک کے دوران الیکٹرانک جعلسازی یا ایڈیٹنگ کی جانچ بھی کی جائے گی۔ ایف آئی اے کو اب تک ویڈیو بنانے والی ڈیوائس نہ مل سکی۔ڈیوائس نہ ملنے کے باعث ویڈیو کی جانچ پڑتال میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ڈیوائس موجود ہو تو ویڈیو کی فارنزک ایک سے دو روزمیں مکمل ہوجاتی ہے۔