کشمیر اور لائن آف کنڑول سمیت بھارتی جارحیت سے پیدا شدہ صورت حال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں،اس اہم بیٹھک میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم کرنے سمیت لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم کے استعمال سمیت خطے کی موجودہ صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔
کانفرنس میں بھارت کے غیرآئینی اقدام اورایل اوسی کی صورتحال پرغورہوگا،اجلاس میں بھارت کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کابھرپورجواب دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل تین سوستر اور پینتیس اے کوختم کردیاہے جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائےگا جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔