کراچی کو صاف کرنے کے مشن لئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ صفائی مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، صفائی کی اس مہم میں ایک دوسرے کی معاونت و حوصلہ افزائی کریں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی صفائی کے حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے صبح بخیر کراچی کہتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ منصوبہ بندی مکمل، وسائل کا اہتمام کیا جاچکا ہے آج سے عملے، سازو سامان اور سیکیورٹی اسٹاف کی تقرری کا عمل شروع ہوگا۔
علی زیدی کے مطابق سارا عمل کراچی کی قیادت اور انتظامی اسٹیک ہولڈرز کیجانب سے کیا جارہا ہے. میری اس عظیم شہر کے عظیم باسیوں سے گزارش ہے کہ اس تحریک کو اپنائیں، اس مہم میں عطیات اور وسائل سمیت ہاتھ بٹانے والوں کا مشکور ہوں. کراچی کی نظافت کا یہ ہدف بہت بڑا ہے جسے ہم باہم ملکر حاصل کرسکتے ہیں۔