کراچی میں وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق شہر میں قائم نادرا دفاتر کے باہر موبائل وین لگادی گئی۔ ہاؤسنگ اسکیم میں شمولیت کےخواہشمند افراد کو نادرا سے رجسٹر کروانا ہوگا۔
250 روپے کی رجسٹریشن کے بعد درخواست گزار اسکیم میں شامل ہوسکے گیں جبکہ نادرا کی ٹیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
میگا سینٹرکے باہر خصوصی ٹیموں کو رجسٹریشن کے کام کیلئے تعینات کردیا گیا ہے۔
نادرا حکام کے مطابق صبح 9 سے شام 6 بجے تک وین اسٹاف رجسٹریشن کے کام میں مصروف رہے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 11جولائی کو نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا اسلام آباد میں افتتاح کیا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کے پاس 50 لاکھ گھر بنانے کی رقم نہیں ہے اس لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ مکمل کریں گے۔