تیسرے ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل کے دوران جنوبی افریقی فاسٹ بولر بیورن ہینڈرکس کو کندھا مارنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آفیشل سرزنش کا سامنا کرنا پڑگیا۔
جنوبی افریقی فاسٹ بولر بیورن ہینڈرکس کو کندھا مارنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آفیشل سرزنش کا سامنا کرنا پڑگیا۔ انھیں کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک ڈیمرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا، یہ واقعہ میچ کے پانچویں اوور میں پیش آیا جب ہینڈرکس ہی بولنگ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں نئے کوڈ کا اطلاق ہونے کے بعد کوہلی کی جانب سے یہ تیسری خلاف ورزی ہے،ان کے ڈیمرٹ پوائنٹس کی تعداد 3 ہوچکی ہے۔