وزیراعظم عمران خان کے طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا جس کے باعث جہاز دوبارہ امریکا موڑدیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نیویارک سے واپس پاکستان روانہ ہونے کے لیے سعودی خصوصی طیارے میں سوارتھے کہ اڑان بھرنے کے بعد طیارے کا الیکٹرک نظام مکمل طور پر فیل ہوگیا۔ طیارہ فنی خرابی کے بعد واپس نیویارک جے ایف کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کی لینڈنگ بھی مشکل سے کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان واپس روزویلٹ ہوٹل پہنچ گئے، طیارے کی تکنیکی خرابی دورکرنے کے بعد وزیراعظم آج رات امریکا سے واپس روانہ ہونگے تاہم وزیراعظم کمرشل طیارے میں واپس آئیں گے یا سعودی طیارے میں یہ فیصلہ صبح کیا جائے گا۔