چین میں ورلڈ ملٹری گیمز کا آغاز ہو گیا ہے جو 27 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہاں میں عالمی ملٹری گیمز کا آغاز ہو گیا ہے ، عالمی ملٹری گیمز کا یہ ساتواں دنگل ہے جہاں ان کھیلوں کی مشعل پہنچائی گئی تو زبردست نظارہ دیکھا گیا۔ چینی شہر میں ملٹری گیمز کا جوش و خروش عروج پر ہے ۔ مقابلے 27 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
یہ مقابلے 1995 کے بعد سے ہر چار سال بعد منعقد کئے جاتے ہیں جہاں سو سے زائد ممالک کے 10،000 ایتھلیٹ ان مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں۔
اس موقع پر چینی شہر کی مختلف عمارتوں اور سڑکوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔