آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپےاضافے کی سفارش کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔
اوگراکی سمری منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 114 روپے 24 پیسے فی لیٹراور ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 41 پیسے فی لیٹرہوجائے گی ۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85 روپے 33 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوجائے گی۔