اسلام آباد: آئندہ 24 گھٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر کے بیشتر شہروں میں جاری بارش کا سلسلہ آج تھم جائے گا۔
گذشتہ روز پنجاب ،بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں بارش ہوئی۔
جبکہ مری اور قلات میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
بارش (ملی میٹر): پنجاب: اوکاڑہ 28 ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد 27 ، جھنگ 26 ، فیصل آباد ، منگلا 23 ، لاہور (ایئرپورٹ 21 ، سٹی 19) ، ساہیوال 20 ، منڈی بہاؤالدین19 ، جہلم 17 ،
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات 16 ، مری ، قصور 13 ، چکوال 12 ، اسلام آباد (ایئرپورٹ 23 ، زیروپوائنٹ ، بوکرا 15 ، گولڑہ 14 ، سید پور 12) ، راولپنڈی (چکلالہ 15 ، شمس آباد 11) ، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 13 ، سٹی 13) ، ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔