اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملکی ادارے اتنے مضبوط کر دیں گے جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔
یہ بات انھوں نے معروف ماہر قانون بابر اعوان کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کے دوران کہی، وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ بھی دی،
بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے معاشی حالات میں بہتری کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ بر وقت ہیں،
قومی اور عالمی سطح پر معیشت کے مثبت اعشاریے بھی حوصلہ افزا ہیں، حالات میں بہتری کے ثمرات عوام تک جلد پہنچ جائیں گے۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجیحات پر گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ وہ ادارے اتنے مضبوط کر دیں گا۔
جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، ٹرانسپیرنسی، احتساب، شفافیت اور ریفارمز ان کی سب سے بڑی ترجیحات ہیں۔