ملاقات میں ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کےدرمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا۔
کہ سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لیئے سندھ حکومت کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
وفاقی حکومت کو کے سی آر کے لیئے موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چیف سیکریٹری، مشیر قانون، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور کمشنر کراچی بھی موجود تھے۔