ریاض: سعودی عرب نے کورانا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔
مریضوں میں 33 سعودی اور 53 غیر ملکی ہیں۔ غیر ملکیوں میں 48 کا تعلق مصر، دو بحرین، ایک امریکہ، ایک لبنان اور ایک بنگلہ دیش سے ہے۔
سعودی عرب میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔ شارجہ اور ابوظہبی میں نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت تمام اقامہ ہولڈرز کو ملک میں واپسی کیلئے 72 گھنٹے کا نوٹس دیا تھا تاہم 24 گھنٹے پہلے ہی غیر ملکی پراوزیں بند کر دی ہیں۔
سعودی عرب نے تمام عمرہ زائرین کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایات کی تھی۔