کراچی : سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، ضلع نوشہرو فیروز کی 4 سالہ بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوگئی۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سندھ کا کہنا ہے کہ لیلیٰ نامی چار سالہ بچی کا تعلق تحصیل مورو ضلعی نوشیرو فیروز سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں 48 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
11 مارچ کو بھی پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے، ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا
کہ نئے پوليو کيسز خيبر پختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک سے 36 ماہ کى بچى میں وائرس کى تصديق ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ژوب کے علاقے سے 24 ماہ کا بچہ پوليو وائرس کا شکار ہوگیا۔