لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کرگئے ہیں۔
مبشر حسن کو طبیعت ناساز ہونے پر آج اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جاںبر نہ ہو سکے۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے مبشر حسن کے گھر پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔
سینیئر ترین رہنما کے انتقال پرپیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت نے اظہار کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر مبشر حسن پسے ہوئے طبقات کی آواز بنے اورعوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا کہ ڈاکٹر مبشر حسن، ذولفقارعلی بھٹو کے سچے کامریڈ تھے۔