کراچی: شہر میں آج ہیٹ ویو کا دوسرا روز۔ شہر کا درجہ حرارت آج 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم آج بھی شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ہیٹ ویو کے پہلے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد تھا۔ ہیٹ ویو کی لہر 8 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوا معطل رہے گی۔