شیخوپورہ: شیخوپورہ کے علاقے کھاریانوالہ میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں خاتون بھی شامل ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔