صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنر ہاؤس عوام کے لئے کھلنے کے بعد آج ایوان صدر کو بھی عوامی تفریح کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کے دروازے عام شہریوں پر کھلنے کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کی ایوان صدر آمد جاری ہے، انتظامیہ کے مطابق شہری اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اندر جاسکتے ہیں، ایوان صدر میں شہریوں کو شام چار بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔