پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بابر اعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے پانچ روزہ میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سلامی بلے باز عمران بٹ کو17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔
بابراعظم اور امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ بھی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم،
سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، بابر اعظم اور امام الحق شامل ہیں۔
مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ تک بابراعظم کی انجری کو اگرچہ دو ہفتے گزر چکے ہوں گے لیکن پریکٹس کے بغیر ان کی ٹیم میں واپسی ایک سخت فیصلہ ہے۔
انہوں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 سیریز میں شکست کو پس پشت ڈال کر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ26تا30 دسمبر اور دوسراٹیسٹ3 جنوری تا سات جنوری کھیلا جائے گا۔