اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید ایک ہزار 974 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 929 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہو چکے اور 39 ہزار 488 زیر علاج ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 921 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 609، اسلام آباد میں 407، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 218 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، بلوچستان میں 18 ہزار 82، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 5.57 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.83 فیصد ہو گئی ہے۔