قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبل سنچری کے قریب پہنچ کر رن آوٹ ہو گئے۔
فخر زمان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 155 گیندوں پر 10 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 193 رنز بنائے۔
دوسری جانب فخر زمان نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیئریر میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔
فخر زمان نے 49 ون ڈے میچز میں 45 کی اوسط اور 95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
ان کے کیئریر میں اب تک 4 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
فخر زمان پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں دو سو رنز بنانے والے بھی پہلے کھلاڑی ہیں۔
دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران رن آؤٹ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھ گئے۔
فخر زمان اننگز کے آخری اوور میں جب دوسرا رنز مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آ رہے تھے اس دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کوئنٹن ڈی کاک نے ایسا تاثر دیا کہ فیلڈر نے گیند دوسرے اینڈ پر پھینکی ہے۔
فخر زمان ڈی کاک کی چالاکی میں آ گئے اور انہوں نے دوسرے جانب دیکھتے ہوئے آہستہ دوڑنا شروع کر دیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں رن آوٹ کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے قانون کے مطابق اس طرح کھلاڑی کا دھیان ہٹانا ان فیئر پلے میں آتا ہے۔
قانون کی شق نمبر 41.4 کے مطابق بلے باز کو گیند کرائے جانے کے بعد فیلڈر کی جانب سے کسی الفاظ یا ایکشن کے ذریعے اسکا دھیان ہٹانا ان فیئر پلے کے زمرے میں آتا ہے اور بیٹنگ کرنے والی ٹیم پانچ رنز دیئے جاتے ہیں۔