سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے یوٹیوب کو امریکہ اور برطانیہ میں پیچھے چھوڑ دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایپ مانیٹرنگ فرم کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے ایپ صارفین یوٹیوب کے مقابلے میں ٹک ٹاک پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔
مانیٹرنگ فرم اینی ایپ نے ٹک ٹاک کو ’’اسٹریمنگ اور سوشل لینڈ اسکیپ کو اپنڈینڈڈ‘‘ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ یوٹیوب مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایپ ہے۔ یوٹیوب کے ماہانہ صارفین دو ارب سے زائد ہیں جبکہ ٹک ٹاک کے تقریب 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں۔
اس سے قبل ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اور اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے تھے۔
نئے فیچر میں 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے ایک خاص وقت کے بعد ڈاؤن لوڈز کو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل کرایا گیا تھا۔
16 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کو ویڈیو شئیر کرنے سے پہلے ایک پوپ ایپ میسج بھیجا جائے گا، جس میں فالوورز، فرینڈز اونلی یا صرف ان تک محدود رہنے کے آپشنز تھے۔
صارف کو خود سیلکٹ کرنا تھا کہ اسے اپنی ویڈیو کس کس کے ساتھ شئیر کرنی ہے۔ اس عمر کے کریٹیئرز کو اپنی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ ایبل بنانے کا آپشن بھی دیا گیا تھا۔