محکمہ داخلہ سندھ نےکورونا کے حوالے سے جاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے لیے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کورونا کیسز کے باعث ایس اوپیزپر سختی سے عمل کرایا جائے اور بازار رات 8 بجے بند کرنےکے فیصلے پر مکمل عمل کرایا جائے۔
محکمہ داخلہ نے انڈور ڈائننگ کی پابندی پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق حکم نامےکا اطلاق کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآبادکی حدود میں ہوگا۔