دوحہ: ورلڈ 6ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے بابر مسیح سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ قطر میں جاری ہے جس میں پاکستان کے بابر مسیح بھی شریک ہیں۔ بابر مسیح نے کوارٹر فائنل میں ہم وطن حارث طاہر کو شکست دی تھی۔
قبل ازیں کواٹر فائنل میچز دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں حارث طاہر نے متحدہ عرب امارات کے خالد کمالی کو ہرایا تھا جبکہ بابر مسیح نے راؤنڈ آف 16 میں بیلجیئم کے کیون ہینسنز کو شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بابر مسیح گروپ اسٹیج میں بہترین فریم اسکور کی بنیاد پر براہ راست راؤنڈ آف 16 میں پہنچے تھے۔