ڈی آئی خان: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آٹے، گھی، چینی اور دالوں پر سبسڈی دی جائے گی۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رعایتی نرخوں پر تمام اشیا کریانہ اسٹورز پر دستیاب ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹے پر 22 روپے فی کلو اور دالوں پر 55 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی جب کہ مستحق افراد کو گھی اور خوردنی تیل پر بھی رعایت ملے گی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس ضمن میں کہا کہ عام افراد 8171 پر ایس ایم ایس کر کے احساس ریلیف کے لیے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔