رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے پاس ہے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلش کپتان جو روٹ اور ون ڈے میں آئرش بیٹر پال اسٹرلنگ سب سے آگے ہیں۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں اب تک 86.08 کی اوسط سے 1 ہزار 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جو کہ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہیں، وہ ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے 66.33 کی اوسط سے 1455 رنز بنائے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں رواں سال سب سے زیادہ رنز آئرش بلے باز پال اسٹرلنگ نے بنائے ہیں، جنہوں نے 54.23 کی اوسط سے 705 رنز بنائے ہیں۔