بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام کی جانب سے11 افراد کی ہلاکت کی تصدق کی دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سابق بھارتی آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، ان کی اہلیہ اور سینیئر افسران سمیت سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ کس حالت میں ہیں اس بارے میں واضح نہیں،، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے سے متعلق وزیراعظم مودی کو بریف کیا،
بھارتی فضائیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا. بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تامل ناڈو روانہ ہو گئے ہیں۔