وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج رات 8 بجے کھولنے کا اعلان کردیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ آج رات 8 بجے سے سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس مسئلے پر انکوائری کمیٹی بنائی اور مجھے کراچی جانے اور اس مسئلے کو حل کرکے واپس آنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران کا نوٹس لے کر سخت ایکشن لیا ہے اور سوئی سدرن و ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا ہے جب کہ دونوں کمپنیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹرز کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
سندھ بھر میں گیس کے بحران سے شہر قائد کے باسی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، مسلسل ساتویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بڑی بسیں، منی بسیں اور رکشے بھی سڑکوں سے غائب ہیں جس کے باعث نہ صرف اس ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے پریشان ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔