کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو انفرا اسٹرکچر دیا ہے۔ کراچی میں پانی کے لیے اسکیمیں دی ہیں جبکہ کراچی میں کے فور منصوبے پر بھی کام چل رہا ہے.
پی پی کے وزیر نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کا میئر منتخب ہونے جارہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان صاحب آج شکست تسلیم کریں۔ 9 مئی کو جوپاکستان میں ہوا جماعت اسلامی انکی سپورٹ چاہ رہی ہے۔ ملک میں نفرت، منافرت کا جو بیج بویا گیا اب اس کا سامنا کررہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں، معیشت، کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔ 75 سال کی تاریخ میں کشمیر کاز کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جو انھوں نے پہنچایا ہے۔ ان کےغلط سبق کی وجہ سے معصوم لوگ جیلوں میں ہیں۔ کوئی بچہ دہشت گردپیدا نہیں ہوتا ہے۔ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو برین واش کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرسکتے ہیں مگرسندھ حکومت قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ جماعت اسلامی نے انتشار پھیلایا تو قانون حرکت میں آئیگا۔