کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں کورنگی،گلشن اور سرجانی میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے سائبرکرائم میں ملوث 10ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
تر جمان رینجرز کے مطابق ملزمان اخبارات اورانٹرنیٹ میں جعلی اشتہارات دیکرعوام کو لوٹنے میں ملوث رہےہیں۔ ملزمان نے 150 افراد کے ساتھ جعلسازی کرنے کا اعتراف کیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔