سال نو کے تیسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37 ہزار 885 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا۔ آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 112 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37 ہزار 908 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیرپا ثابت نہ ہوسکی اور جلد ہی 100 انڈیکس منفی زون میں چلی گئی اور 21 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے فائل ہوتے وقت کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے بعد ایک بار پھر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے اور 100 انڈیکس 90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37 ہزار 885 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گزشتہ روز بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان موجود تھا۔