اورنگی ٹاؤن میں اسکول وین میں آگ لگنے سے متعدد بچے جھلس گئے ۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قطراسپتال کے قریب اسکول وین میں اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب بچے اسکول جارہے تھے، واقعے کے نتیجے میں وین میں سوار متعدد بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسے ہوئے بچوں کی عمریں 5 سے 15 برس ہے، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔