سردی کے باوجود بجلی بحران نے عوام کو چین نہ لینے دیا، چوتھے روز بھی بجلی کے غیراعلانیہ طورپرآنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
لیسکوحکام کے مطابق صارفین تک بلاتعطل بجلی فراہمی کے لیے 2400 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے تاہم این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 1800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
لیسکوکو 600 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں سات سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں یں جبری اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔
دوسری طرف این ٹی ڈی سی افسران چار روز بعد بھی چار پاور پلانٹس کو مکمل طورپر بحال نہیں کرسکے ہیں۔ اس معاملے میں اپنی غفلت کا بوجھ لیسکوکاکوٹہ کم کرکے شہریوں پر ڈال دیا ہے۔
پاورپلانٹس کی خرابیاں دور نہ ہونے سے پیداوار میں کمی کے باعث سسٹم سے تین ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔