چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے کل بھارت روانہ ہوں گے۔
ایک بیان میں ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کو بھارتی ویزوں کے اجراء کی تصدیق کے بعد بھارت جانے کا فیصلہ کیا، اس سے قبل بھارت جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا تھا، خوشی ہے دفتر خارجہ کے ساتھ ویزے میں تاخیر پر مثبت پیشرفت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں اب تک اچھی کارکردگی پر مطمئن ہوں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں۔
پی سی بی مینمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کے لیے پیغام ہے کہ بے خوف ہو کر کھیلیں۔