مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میں نے بانی ایم کیو ایم کو معاف کیا، ان کو جناح گراؤنڈ سے کھڑے ہو کر دعوت دیتا ہوں کہ توبہ کرکے اللہ سے معافی مانگیں
کنوینئر ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارا جو ایم این اے ذمہ داری پوری نہیں کرے گا گھر جائے گا، کسی کارکن کو پتھر، ڈنڈا، ہتھیار رکھنےکی کوئی اجازت نہیں۔
اور یہ بھرم بازی ختم کریں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل پر معافی مانگے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک گیند سے جماعت اور بلدیات میں موجود اپوزیشن کو اڑا دیا، ہم سرمایہ کاری کا انقلاب برپا کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات میں کامیابی پر یوم تشکر مناتے ہوئے کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا۔ جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چاہتا ہوں بانی ایم کیوایم سے میری جنت میں ملاقات ہو، کوئی گلہ نہیں ہے، رب نے میرے لوگوں کو فتح دی ہے۔ دل سے معاف کرتا ہوں اور چاہتا ہوں ان کا خاتمہ ایمان پر ہو۔
انھوں نے کہا کہ جس وقت ایم کیو ایم میں کوئی بات نہیں کر سکتا تھا میں نے آپ کے پیر پکڑے آپ اپنی بیوی کے کیس پی پی کے وزیروں سے حل کروا رہے تھے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں کو لگتا تھا ہیلو کی آواز آئے گی اور سب ختم ہو جائےگا، کراچی والوں نے بتا دیا کراچی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے، میری یہ آواز لندن تک جانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم صرف مہاجروں کی جماعت نہیں، مجھے آج غیرمہاجروں نے ووٹ دے کر کامیاب کیا، ہمیں صرف کراچی نہیں پورے پاکستان کی حکمرانی چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج کا دن آئندہ آنے والی نسلوں کو یاد رہے گا، ہمارے بڑوں نے پاکستان بنایا تھا ہم نے بچایا، ہم نے اس شہر کو دشمن کے قبضہ سے چھڑایا تھا۔