بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت کیساتھ برسوں بعد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا۔
سلمان خان نے عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم”سکندر” کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ ایک بہترین فلم کرنے والے ہیں۔
سلمان خان نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ یہ ایک دلچسپ پراجیکٹ ہوگاجو شائقین کو بےحد متاثر کرے گا، تاہم انہوں نے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات بتانے سے گریز کیا۔
سلمان خان نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے ابھی تک اس فلم کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم یہ پائپ لائن میں ہے۔
سلمان خان فلم “سکندر” میں پہلی مرتبہ جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ سلورسکرین پر جلوہ گرہورہے ہیں،اس فلم کے پہلے دن کے ہی 1 کروڑ سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔