پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کریں گے،ابو ظہبی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، آج نیا میچ ہے تو بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔کیویز کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے، جبکہ گرین کیپس کوسیریز برابرکرنے کاچیلنج درپیش ہے۔
ابوظہبی میں پہلاٹیسٹ کیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چاررنز سے جیتاتھا اورٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں کم ترین مارجن کی فتح حاصل کی تھی۔ ہیڈکوچ مکی آرتھرکی زیرنگرانی پاکستان ٹیم تئیس ٹیسٹ میں تیرہ میں شکست اور نومیں فتح حاصل کرسکا۔ایک ٹیسٹ غیرفیصلہ کن رہا۔
کپتان سرفرازاحمد نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم ابوظبی ٹیسٹ کی شکست بھلاکرفتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جس کے لیے پلیئرز کوبھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے۔