اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور جاری کشیدگی کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی، جبکہ خطے میں جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی سلامتی اور خودمختاری پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور ہر مشکل وقت میں برادر ملک کا ساتھ دے گا۔