فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے کہا ہے کہ ہفتے کو متوقع مظاہروں کے پیش نظر ملک بھر میں 89 ہزار سیکورٹی اہل کار تعینات کیے جائیں گے ۔
ایک انٹرویو میں فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے کہا دارالحکومت پیرس میں 8ہی ہزار اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اہلکاروں کے ہمراہ بکتر بند گاڑیاں بھی موجود ہوں گی۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ یہ غیر معمولی سیکورٹی انتظامات اس لیے کیے جارہے ہیں کیونکہ بعض افراد احتجاج کے لیے نہیں بلکہ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آررائی کے لیے آرہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ دس بکتر بند گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی ۔ 2005 کو ہونے والے مظاہروں کے بعد پیرس میں ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے پہلی بار بکتر بند گاڑیاں استعمال کی جارہی ہیں ۔واضح رہے کہ یلو ویسٹ موومنٹ کے تحت مظاہرین نے سوشل میڈیا پر مسلسل چوتھے ہفتے کے روز بھی احتجاج کی کال دی ہے ۔ حکومت مظاہرین کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے چکی ہے لیکن اس کے باوجود احتجاج کی کال دی گئی ہے ۔