جنوبی ایران میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کےمطابق ایرانی صوبے فارس میں تیز بارشوں اور سیلاب نے نظامِ زندگی درہم برہم کردی۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی انفرا اسٹرکچر تباہی سے دوچار ہوچکا ہے اور ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ادارے کے افراد سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے والوں کی دیکھ بھال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بارشوں کے باعث 270 گاؤں کے56 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نےمتعدد صوبوں میں بارشوں اور سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ مختلف واقعات میں 18 افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں.