وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اختر مینگل کو راضی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، ان کو راضی کرنے کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز جھکرانی بھی شامل ہیں۔کمیٹی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ وفد کے ہمراہ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات کریں گے۔اختر مینگل کو راضی کرنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ان کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔