جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس اور قومی سطح کے مارچ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عید الفطر کے بعد ہماری میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں مشترکہ مؤقف کے تحت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، مہنگائی کے طوفان کے خلاف ماضی میں کئے گئے ملک گیر ملین مارچ کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا اور جلد اسلام آباد میں قومی سطح کا مارچ ہوگا، جس میں دیگر جماعتوں کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔