گلابی انگلش سے مشہور پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم باجی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی فلم باجی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ایک کامیاب اداکارہ کے عروج اور زوال کی کہانی کو بڑی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔
اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم باجی کے ذریعے فلم انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں۔
فلم کے ٹیزرمیں ان کے اسٹائل اوراداکاری نے سب کو متاثر کیا تھا جسے دیکھ کرناقدین بھی میرا کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے اورفلمی شائقین اس فلم کو میرا کی فلموں میں دھماکےدار واپسی قرار دے رہے تھے۔