ایف آئی اے نے فیصل آباد میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ڈائریکٹر محمد طارق رستم کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد جمیل احمد خان نے چھ رکنی ٹیم کے ساتھ پچھلے 38 گھنٹے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
اس دوران ایف آئی اے نے نو افراد کو حراست میں لیا، گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں انسانی اسمگلنگ،ٹریفکنگ اور چھ اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان میں زیشان، مظہر، شہباز، وزیر، شاہد اور خاتون شفقت بی بی اشتہاری ملزمان جبکہ فیض سرفراز اور رفیق بھی انسانی اسمگلنگ ٹریفکنگ میں مطلوب تھے۔
ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔